• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضمیرفروش عناصر عوامی ردعمل سے شدید خوف زدہ ہیں، ایم کیو ایم لندن

لندن( جنگ نیوز) متحدہ قومی موومنٹ  لندن، پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے  اپنا اہم بیان جاری کرتے ہوئےڈاکٹر فاروق ستار اور عامرخان کی بہتان تراشیوں پر  کہاہے کہ مہاجرقوم کو دھوکہ دینے والے ضمیرفروش عناصر آج عوامی ردعمل سے شدید خوف زدہ ہیں۔ کارکنان کا نام لیکر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے والے دراصل اپنی بزدلی پر پردہ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں اورعوام کو بہکانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ دنیا جانتی ہے کہ قائد تحریک اورمہاجرقوم کو دھوکہ دینے والے  احسان فراموشی کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ لندن میں مقیم اراکین رابطہ کمیٹی کو پاکستان آنے کے مشورے دینے والے قوم کو جواب دیں کہ قائد تحریک  سےلاتعلقی سے قبل کیاانہیں نہیں معلوم تھا کہ یہ اراکین لندن میں مقیم ہیں اورآج ان اراکین رابطہ کمیٹی کی پاکستان میں عدم موجودگی پر اعتراض کیوں کیاجارہاہے ؟رابطہ کمیٹی نے کہاکہ لندن میں مقیم رابطہ کمیٹی کے اراکین کو پاکستان آکر سیاست کرنے کامشورہ دینے والے جانتے ہیں کہ یہ اراکین ماضی کی طرح آج بھی آزمائش کی گھڑی میں قائد تحریک  کے ساتھ ہیں جس کے باعث اب ان اراکین کی کردارکشی کا عمل کیاجارہاہے ۔
تازہ ترین