• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی تربیت کیلئے سچن ٹنڈولکر کو اغوا کرنا پڑے گا، ڈیوڈ کیمرون

نئی دہلی (جنگ نیوز) برطانیہ کے سابق وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے ازراہ مذاق کہا ہے کہ ان کا ملک انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی تربیت کے لئے سچن ٹنڈولکر کو اغوا کرسکتا ہے، انگلش ٹیم کو اپنے حالیہ دورئہ بھارت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، ہندوستان لیڈرشپ سمٹ کے دوران ان کا کہنا تھا کہ وہ بھارت اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کے حوالے سے پرجوش ہیں اور ایسا صرف اس لئے نہیں ہے کہ ہمارے مشترکہ تاریخی اور ثقافتی تعلقات ہیں بلکہ ہمارے درمیان جدید شراکت داری قائم ہے جس کی بنیاد ملازمتوں کے مواقعوں اور سرمایہ کاری پر قائم ہے۔ انہوں نے بھارت اور انگلینڈ کے درمیان حالیہ ٹیسٹ سیریز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے کھلاڑیوں کی تربیت کے لئے ٹنڈولکر کو اغوا کریں۔اس تقریب میں بعد ازاں سچن ٹنڈولکر نے بھی شرکت کرنا تھی۔   
تازہ ترین