• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت :کرنسی بحران میں شدت غریب سب سے زیادہ متاثر

نئی دہلی(جنگ نیوز) بھارت میں کرنسی بحران شدت اختیار کرنے لگا جس سے غریب سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق8 نومبر کو مودی کی جانب سے 500اور ہزار کے نوٹ کی منسوخی کے فیصلے کے باعث  بھارت میں کرنسی بحران پیدا ہوگیا اور مارکیٹ میں زیر گردش 207ارب ڈالرز کےپرانے نوٹ کی جگہ نئے نوٹ کی طلب میں ہوشربا اضافہ ہوا تاہم ریزرو بینک آف انڈیا اس طلب کو پورا کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہا، حکومتی فیصلے سے کالے دھن کا خاتمہ ہوا یا نہیں تاہم غریب عوام کو شیدید مشکلات کا سامناہورہا ہے۔
تازہ ترین