• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی سپریم کورٹ کی جانب سے کاروباری شخصیت بابک زنجانی کی سزائے موت کی توثیق

کراچی(جنگ نیوز)ایرانی سپریم کورٹ نے ایک مقامی ارب پتی کاروباری شخصیت کو کرپشن کے الزام میں سنائی گئی سزائے موت کی توثیق کر دی ہے۔ بابک زنجانی نامی شخصیت کے لیے سزائے موت برقرار رکھنے کا اعلان ایرانی سپریم کورٹ نے گزشتہ روز کیا۔نیوز ایجنسی روئٹرز کی رپورٹوں کے مطابق ایرانی سپریم کورٹ نے زنجانی کے لیے ایک ذیلی عدالت کا سزائے موت کا حکم برقرار رکھا ہے ۔اس حوالے سے بابک زنجانی کا کہنا ہے کہ اس نے ایران کے خلاف بین الاقوامی پابندیوں کے دور میں اربوں ڈالر کے تیل کی فروخت کے معاہدوں کا اہتمام کیا تھا اور اس عمل میں کئی ایسی کاروباری کمپنیوں کا وہ نیٹ ورک استعمال کیا گیا تھا، جو ملائیشیا اور ترکی سے لے کر متحدہ عرب امارات تک پھیلا ہوا تھا۔زنجانی کو سزائے موت کا حکم اس سال مارچ میں سنایا گیا تھا اور ایرانی دفتر استغاثہ کا الزام ہے کہ ابھی تک اس کے ذمہ کم از کم 2.7 ارب ڈالر سے زائد کی وہ رقوم باقی ہیں۔
تازہ ترین