• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہارٹ ایشیا کانفرنس میں پاکستان کی شرکت قابل تعریف بات ہے، سردار جوگندر سنگھ

کراچی (رپورٹ جاوید رشید)بھارتی انٹیلی جنس کے سابق سینئر آفیسر اور سی بی آئی کے سابق سربراہ سردار جوگندر سنگھ نے کہا ہے کہ یہ بات  پاکستان کی قابل تعریف ہے کہ سخت تنائو کے باوجود پاکستان نے اپنے  مشیر خارجہ کو ہارٹ ایشیا کانفرنس میں شرکت کرانے کا فیصلہ کیا ہے جوگندر سنگھ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان زیادہ دیر تک مذاکرات سے باہر رہنے کے متحمل نہیں ہوسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ بےشک مشیر خارجہ اور بھارتی حکام میں بات نہ ہو لیکن پاکستان کے مشیر خارجہ کی شرکت ہی اس امر کی دلیل ہے کہ پاکستان بحرحال بات چیت اور بہتر تعلقات کا حامی ہے۔
تازہ ترین