• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھارو: 50 سے زائد گوٹھوں میں 8 ماہ سے بجلی کی بندش کے خلاف ہڑتال

گھارو ( نامہ نگار) گجو شہر سمیت 50 سے زائد گوٹھوں میں بجلی کی 8 ماہ سے بندش کے خلاف گجو شہر میں مکمل شٹر بند ہڑتال تاجروں اورشہریوں کا احتجاجی مظاہرہ تفصیلات کے مطابق گجو شہر اور اسکے اطراف 50 سے زائد گوٹھوں میں بجلی کی فراہمی حیسکو حکام نے بلوں اور بقایا جاتکی عدم ادائیگی کے باعثمنقطع کر دی تھی جس کے خلاف گجو شہر میں ہفتے کے روز مکمل شٹر بند ہڑتالرہی جبکہ سینکڑوں تاجروں اور شہریوں نے بجلی کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے کے شرکا نے شہر بھر کا گشت کیا جہاں خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہہ حیسکو حکام کی جانب سے پورے شہر کی بجلی بند کرنا شہریوں کے ساتھ ظلم ہے انھون نے کہا کہ جو بل ادا نہ کرے اسکی بجلی منقطع کر دی جائے مگر جو اکثریت بل ادا کر رہی ہے ان کو کس جرم کی سزا دی جا رہی ہے انھوں نے کہا کہ بجلی کی بندش سے شہر میں پانی کی سپلائی معطل ہونے سے پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے نھوں نے مطالبہ کیا کہ فوری بجلی بحال نہ کی گئی تو پیر کے روز احتجاج کے ساتھ قومی شاہراہ پر دھرنا دیں گے۔
تازہ ترین