• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف مئی جون میں الیکشن کا اعلان کرسکتے ہیں، خورشیدشاہ، اگلے انتخابات کیلئے لبرل جماعتوں کا اتحاد بنائیں گے، بلاول

راولپنڈی ،لاہور ( ایجنسیاں، جنگ نیوز  ) چیئرمین پیپلز پارٹی  بلاول بھٹو نے روشن خیال اور ترقی پسند جماعتوں سے اتحاد بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے پیپلز پارٹی کی سی ای سی سے بھی رائے طلب کرلی ہے ،ہفتہ کے روز پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزردای نے جھنگ کے ضمنی انتخابات کے نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے روشن خیال اور ترقی پسند سیاسی جماعتوں کا عملی اتحاد بنانے کا اعلان کیا ،انہوں نے یہ اعلان بلاول ہائوس لاہور میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا جبکہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے  کہ  ممکن ہے پا نا ما لیکس پر  عدالتی فیصلے کے بعد نوازشریف مئی جون میں انتخابات کا اعلان کر دیں،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو کیا خوف ہے کہ قطری شہزادے کا خط لایا گیا،  پاناما کیس میں ہمارے بل پر پیشرفت نہ ہوئی تو احتجاج کا  آپشن موجود ہے، بلا ول بھٹو نے مز ید کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ملک کی روشن خیال اور ترقی پسند جماعتوں کا عملی اتحاد بناسکتی ہے۔ جس کے لئے وہ پاکستان پیپلزپارٹی کی سی ای سی میں مشاورت کریں گے۔
تازہ ترین