• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطری شہزادے جاسم کی وفد کے ہمراہ پاکستان آمد، وزیر اعظم سے ملاقات

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈسیک )پاناما لیکس میں لندن فلیٹس سے متعلق اپنے خط کے ذریعے پاکستان میں شہرت پانے والے قطری شہزادے جاسم شاہی خاندان کے 14افراد کے وفد کے ساتھ خصوصی طیارے میں لاہور پہنچ آئے۔ جہاں ان کا استقبال وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز نے ہوائی اڈے پر استقبال کیا۔ بعدازاں یہ وفد حسن نواز کے ہمراہ جاتی عمرہ پہنچا جہاں وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف پہلے سے موجود تھے۔ وفد کی قیادت ہادی المظفری کر رہے تھے ۔ وفد کے اراکین نے دوپہر کا کھانا جاتی عمرہ رائیونڈ میں وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وزیر اعلی میاں شہباز شریف کے ساتھ کھایا۔قطری وفد کچھ دیر جاتی عمرہ رہنے کے بعد خصوصی طیارے کی ذریعے شکار کیلئے فیصل آباد روانہ ہو گیا۔قطری خاندان کے افراد پر مشتمل وفد خصوصی طیارے کے ذریعے فیصل آباد پہنچا تو فیصل آباد ائیر پورٹ سے قطری شہزادے حصام بن جاسم اور دیگر ارکان کو وی وی آئی پی پروٹوکول میں لے جایا گیا۔
تازہ ترین