• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملازمتوں میں معذوروں کا کوٹہ 5فیصد کر دیا ،مکمل عملدرآمد کرینگے،مراد علی شا ہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شا ہ نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمتوں میں معذور افراد کا کوٹہ 2 فیصد سے بڑھا کر 5فیصد کر دیا ہے جس پر من و عن عملدرآمد کیا جائیگا ،  کھیلوں کی سہولیات فراہم  کی جائینگی وہیل چئیرز کے لئے ریمپ کی جگہ مختص نہ کرنیوالی   عمارتوں  کے لے آئوٹ پلان کی منظوری نہیں دی جائیگی ، 10دسمبر کو کراچی میں منعقدہ معذور افراد کے لئے بین الاقوامی کانفرنس کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کیا جائیگا،سید مراد علی شاہ نے کراچی واٹر بورڈ کے معذور ملازم کی معطلی کی تحقیقات کا بھی حکم دیا۔ وہ  ڈس ایبل پرسنز ویلفیئر آرگنائزیشن ( DPW ) کے وفد سے باتیں کر رہے تھے جس نے ہفتہ کو وزیراعلیٰ ہائوس میں ان سے ملاقات کی۔
تازہ ترین