• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3روزہ یوم تاسیس سے پنجاب میں الیکشن نہیں جیت سکتے، جہانگیر ترین

اسلام آباد (ایجنسیز)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے شہباز شریف کی کرپشن کے خلاف عدالت جانے ان نااہلی کیس دائر کرنےکا اعلان کردیاہے اورکہاہے کہ نوازشریف کے خلاف پاناما کیس میں ثبوت جمع کرادیئے،وزیراعظم کوکلین چٹ ملنے کاکوئی امکان نہیں۔۔پاناماکیس میں نوازشریف کو کلین چٹ ملنے کاکوئی امکان نہیں،پنجاب میں پی پی واپس نہیں آسکتی،3روزہ یوم تاسیس سے پنجاب میں الیکشن نہیں جیت سکتے،جناح کنونشن سنٹرمیں کاروباری تنظیم کاری کانفرنس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہاکہ ہم نوازشریف کی کہانیوں میں تضادات سامنے لائے دبئی ان کے جھوٹ کی بنیاد تھی ان کی کمپنی ڈھائی ملین خسارے میں تھی ہم نے دستاویزی ثبوت سے ثابت کیا ہے کہ ان کے بچوں نے2001ءمیں کاروبار شروع کیا ہم نے ثبوت جمع کروائے ہیں ان پر اب بحث کریں گے۔
تازہ ترین