• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اب تک بہت تحمل کیا ،ہماری افواج صرف جوابی کارروائی کرتی ہیں ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (این این آئی )دفتر خارجہ کے ترجمان  نفیس زکریا نے کہا ہے کہ پاکستان  نے اب تک بہت تحمل  سے کام لیا ہے۔ہماری افواج بھارتی جارحیت پر جوابی کارروائی کرتی ہیں ۔جب تک کشمیر تنازعہ حل نہیں ہوتا خطے میں   دیرپا امن بحال نہیں ہو سکتا۔ حکومت اپنے تمام ہمسائیوں سے پرامن اور اچھے تعلقات کی  خواہاں ہے۔آسٹریلیا، برطانیہ ، یورپی یونین اور دیگر اہم فورمز پر مسئلہ کشمیر کے حوالے سے کافی ایونٹس ہو رہے ہیں۔ا فغانستان کے پائیدار امن اور اسکے معاشی استحکام کے خواہاں ہیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہتمام تر منفی پراپیگنڈے کے باوجود پاکستان نے  مثبت کردار ادا کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان میں ہونے والی سارک کانفرنس کوسبوتاژ کرنے کے باوجود ہم بھارت میں ہونے والی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کے لیے جا رہے ہیں کیونکہ یہ تمام فورمز عوامی فلاح کے فورمز ہیں اور ہم پورے خطے میں امن چاہتے ہیں ۔ 
تازہ ترین