• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم کے ساتھ ناانصافیوں کا سلسلہ جاری ہے، فا روق ستار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیو کراچی میں ایم کیو ایم کے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سر براہ ڈاکٹر فاروق ستار  نے کہا کہ کراچی اور ایم کیو ایم کے ساتھ ناانصافیوں کا سلسلہ جاری ہے1992میں بھی ایم کیو ایم کو توڑ نے کی سازش کی گئی تھی جو ناکام رہی، بعض لوگ کراچی  پر نظر لگا رہے ہیں ہم سندھ کی نشتوں پر نگاہ رکھے ہوئے ہیں، آج کا جلسہ ٹریلر ہے، برا جلسہ فلم ہوگا، اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے سنیئر رہنما عامر خان  لندن کے رہنمائوں پر برس پڑے انہوں نے کہا کہ مصطفی عزیز آ بادی در باریوں کے بڑے سردار ہیں ان کے لانڈھی میں دس گھر ہیں، ان کے بھائی کے ایم سی میں ملازم ہیں، واسع جلیل رینجرز کے سو الات برداشت نہیں کرسکے، محمد انور کے بھائی چنوں چائنا کٹنگ کے سب سے بڑے کنگ ہیں، یہ لوگ اربوں روپے کھا گئے، 22اگست کی بات اس سے پہلے بھی بند کمروں میں ہوتی رہی ہیں ہم ان کو روکنے کی کوشش کرتے رہے،  ایم کیو ایم (پاکستان) رابطہ کمیٹی کے رکن و سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ کچھ ناعاقبت اندیش اور کم عقل لوگ سمجھتے تھے کہ کراچی لاوارث شہر ہے لیکن ہم انھیں بتا دینا چاہتے ہیں کہ کراچی کے وارث کل بھی موجود تھے،آج بھی موجود ہیں اور موجود رہیں گے اور کراچی کو امن کا گہوارہ بنائیں گے اوراپنے عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔  
تازہ ترین