• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
نئی دہلی ( جنگ نیوز ) جمہوریت کے دعویدار بھارت میں غیرملکی سیاح سے اجتماعی زیادتی کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے۔امریکی خاتون سیاح کابھارت کے فائیو اسٹار ہوٹل میں زیادتی کا شکار ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ ہوٹل کے سیا حتی گائیڈ نے 4 ساتھیوں کے ساتھ مل کر زیادتی کی۔ مبینہ زیادتی کاشکار امریکی خاتون کا نئی دہلی پولیس سے مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ، خاتون نے دہلی پولیس کو خط لکھا ہے جس میں اس نے بتایا کہ میں اس قدرصدمے میں تھی کہ فوراًبھارت چھوڑ دیا تھا اور اب میں بیان درج کرانے کے لیے آنے کو تیار ہوں۔
تازہ ترین