• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامران کیانی کی گرفتاری کیلئے انٹرپول کو خط لکھ دیا،نیب ذرا ئع

اسلام آباد ( جنگ نیوز) کامران کیانی کی گرفتاری کے لیے انٹرپول کو خط لکھ دیا، ریڈوارنٹ کے ذریعے کامران کیانی کو پاکستان لانے کی درخواست کی گئی ہے،نیب ذرائع کے مطا بق کامران کیانی کوشامل تفتیش کیےبغیر تحقیقات مکمل نہیں ہوسکتیں ، کامران کیانی سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ اشفاق پرویز کیانی کے بھائی ہیں،  نیب ذرا ئع کا کہنا ہے کہ کامران کیانی کےریڈوارنٹ کےلیےمتعلقہ دستاویزات اکٹھی کی جارہی ہیں جبکہ وزارت  داخلہ کا کہنا ہے کہ کامران کیانی کےریڈوارنٹ کےلیےنیب کی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ۔
تازہ ترین