لاہور( این این آئی)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کو اپنا پسندیدہ چاچا قرار دیدیا ۔گزشتہ روز بلاول ہائوس لاہور میں خیبر پختوانخواکےورکرز کنونشن میں کارکن روعمران روکےنعرے لگا رہے تھے کہ بلاول بھٹو نے کارکنوں کو’’ تنبیہ ‘‘ کرتے ہوئے کہا کہ میراایک ہی پسندیدہ چاچا ہے ، وہ پہلے ہی رو رہا ہے اسے مزید تنگ نہ کرو جس پر مرکزی رہنمائوں سمیت کنونشن کےشرکاء نے بھرپور قہقے لگائے۔