• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سےایک شخص جاں بحق جبکہ 2؍  زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق قائد آباد تھانے کی حدود لانڈھی شیر پاو کالونی اسٹار گراؤنڈ کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ مقتول کی شناخت 26سالہ صفدر زمان ولد شیر خان کے نام سے ہوئی، ایس ایچ او جاوید اکبر کا کہنا ہے کہ پہلے سے گھات لگائے ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہوگئے ، مقتول کی جیب سے موبائل اور پرس ملا ہے جس کے مطابق وہ صوابی کا رہنے والا تھا تاہم قائد آباد میں کیا کررہا تھا اور کس سے ملنے آیا تھا یہ واضح نہیں ہوسکا۔
تازہ ترین