• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، امریکی قونصلیٹ عملے کی اجرک اور سندھی ٹوپی میں دلچسپ جملوں کے تبادلے پر مبنی ویڈیو جاری

کراچی (این این آئی)گورے بھی سندھی ثقافت کے رنگ میں رنگ گئے ۔کراچی میں امریکی قونصلیٹ کے عملے نے اجرک اور سندھی ٹوپی میں دلچسپ تبصر وں اور انوکھے جملوں کے تبادلے پر مبنی ویڈیو جاری کر دی، آج 4دسمبر کو سندھ میں ثقافت کا دن منایا جا رہا ہے اسی سلسلے میں جہاں پورے صوبے میں جشن کا سا سماں دکھائی دے رہا ہے وہیں کراچی میں امریکی قونصل خانہ بھی سندھی ثقافت کے رنگ میں رنگ گیا ہے ۔قونصل خانے کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں قونصلیٹ کے اراکین اجرک اوڑھے اور سندھی ٹوپی پہنے دکھائی دے رہے جبکہ اس دوران سندھی بولنے کی کوشش بھی کر رہے ہیں۔گلابی سندھی بولتے ہوئے، کوئی تو اپنا تعارف کرواتے ہوئے سندھی زبان میں نام بتا رہا ہے تو کوئی سندھ کے ثقافت کے دن کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنی نیک تمناوں کا اظہار کر رہا ہے۔دلچسپ جملوں میں مبنی یہ ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اتنی مقبول ہو گئی کہ ہزاروں افراد نے اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتے ویڈیو شیئر کی۔
تازہ ترین