• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بی ایریا میں لوٹ مار کرنے والے ڈاکو کو عوام نے پکڑ کر بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا ، تفصیلات کے مطابق جوہر آباد تھانے کی حدود فیڈرل بی ایریا عسکری امام بارگاہ کے قریب اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کرکے فرار ہونے والے ڈاکو کو عوام نے پکڑ کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی ڈاکو کو علاج کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا ، ایس ایچ او سہیل احمد ووگن کا کہنا ہے کہ عوام کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے ملزم کے پاس سے شناخت کی کوئی چیز نہیں ملی ہے ، عوام کے تشدد کی وجہ سے ڈاکو کی حالت تشویشناک ہے جس کی جان بچانے کیلئے کوشش کی جارہی ہے۔
تازہ ترین