• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دسمبر میں 3روزہ عالمی’’بلیک آئوٹ‘‘کی پیشگوئی نہیں کی،ناساکی تردید

نیویارک(جنگ نیوز)امریکا کے خلائی تحقیقاتی ادارےناسا نے واضح کیا ہے کہ اس کی جانب سے رواں ماہ دسمبرمیں کسی تین روزہ عالمی’’بلیک آئوٹ ‘‘کی پیشگوئی نہیں کی ہے۔قبل ازیں کچھ ای میلز میں کہا گیا تھا کہ امریکی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ عالمی ’’تاریکی‘‘کا یہ دورانیہ تین دن تک رہے گا جو 23دسمبر سے شروع ہوکر 25دسمبر تک رہے گا۔مزید کہا گیا تھا کہ اس دوران کائنات میں بڑی تبدیلیاں رونما ہوسکتی ہیں ،ایک دوسرے کو گلے لگائیں،پرسکوں رہیں ،دعائیں مانگیں اورتین راتیں سوکر گزاریں وغیرہ۔
تازہ ترین