• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائنسدانوں کا بہت بڑی کہکشاں دریافت کرنے کا دعویٰ

نئی دہلی(جنگ نیوز)سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے آسٹریلیا اورامریکا میں ریڈیو ٹیلی اسکوپ کا استعمال کرتے ہوئے سردگیس کے کائناتی بحر میں بہت بڑے کہکشائیں دریافت کرلی ہیں۔سائنس نامی جریدے میں شائع ہونے والے اس تحقیقی مطالعے میں ان سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کاربن مونوآکسائیڈ کے حساس مشاہدات کا استعمال کرتے ہوئے ہم دکھاتے ہیں کہ ’’اسپائیڈرویب‘‘مکڑی کا جالا،نامی کہکشاں ،ایک بہت بڑی کہکشاں دورفاصلے پر’’کہکشائوں کا جھرمٹ،سالماتی (مالیکیولر)گیسوں کے ایک بڑے ذخیرے سے بن رہی ہے۔
تازہ ترین