• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اترپردیش:نوٹ تبدیلی کیلئے قطار میں کھڑی خاتون نے بچے کو جنم دیدیا

نئی دہلی /کانپور (جنگ نیوز، خبر ایجنسی)بھارتی ضلع کانپور میں کرنسی تبدیل کرانے کے لیے لمبی قطار میں انتظار کرنے والی حاملہ خاتون نے بچے کو جنم دیدیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش کے علاقے جھن جھک کے ایک بینک سے کرنسی تبدیل کرانے کے لیے قطار میں لگی30سالہ حاملہ خاتون نے بچے کو جنم دے دیا ،سردار پور کی رہائشی سرویشا دیوی نے بینک کی حدود میں بچے کو جنم دیا تو وہاں موجود دیگر خواتین نے ان کی مدد کی،پھر بینک انتظامیہ نے پولیس کو اطلاع کی جس پر سرویشا دیوی کو نو مولود بچے سمیت کمیونٹی ہیلتھ سنٹر منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
تازہ ترین