• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاناما پیپرز سے متعلق رپورٹنگ پر صحافیوں اور میڈیا ہائوسز کوعالمی سطح پر ردعمل کا سامنا

کراچی(جنگ نیوز)کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ  کے ایڈوکسی ڈائریکٹرکورٹنی ریڈش کا کہنا ہے کہ ہم پاناما پیپرز کے منظرعام پر آنے کے بعد سے صحافیوں اور میڈیا اداروں کو پہنچائے جانے والے نقصان کا جائزہ لے رہے ہیں۔انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ صحافیوں پر کرپشن کے خلاف رپورٹنگ کی وجہ سے حملے کیے جارہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس بات کا علم ہے کہ صحافیوں کے لیے یہ بہت خطرناک بیٹ ہے۔ واضح رہے کہ 80 سے ذائد ممالک کے400 سے ذائد صحافیوں نے پاناما پیپرز کی تحقیقات میں حصہ لیا تھا۔جس کے بعد اس کے رپورٹنگ پارٹنرز کے خلاف ردعمل دیکھنے میں آیا، خاص طور پر ان ممالک میں جہاں پریس کی آزادی انتہا پر ہے۔
تازہ ترین