• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور، سکول کی چھت گر نے سےدرجنوں بچے ملبے تلے دب گئے، 3 زخمی

بہاولپور،سمہ سٹہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار) سکول کی چھت گر نے سےدرجنوں بچے ملبے تلے دب گئے، 3 زخمی ہو گئے،تفصیل کے مطابق  راماں پھاٹک کےقریب گورنمنٹ پرائمری سکول کی عمارت ناقص تھی جس کی مرمت کاکام جاری تھا۔ مزدور عمارت کی چھت پرکام کررہے تھے کی وزن آنے پر اچانک ایک کلاس روم کی چھت گھرگئی جس کے نتیجے میں کلاس میں موجود درجنوں بچوں ملبے کے نیچے آگئے۔ یسکیو 1122 نے  20سے زائد بچوں کو ملبے سے نکال لیاگیا تاہم 3بچے فیضان، اسد اور شان کوزیادہ زخمی ہونے کی وجہ سے بی وی   ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ بچوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
تازہ ترین