• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرنٹ ڈیسک کے قیام سے تھانہ کلچرمیں تبدیلی آئے گی ، اشفاق ا حمد

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)حکومت پنجاب کی طرف سے تھانہ جات میں فرنٹ ڈیسک کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ سینئر سٹیشن اسسٹنٹ اور پولیس سٹیشن اسسٹنٹ کے عملے سے ڈی پی او اشفاق احمد خان نے ایس پی انوسٹی گیشن کپٹن(ریٹائرڈ) غلام مرتضیٰ کے ہمراہ ڈی پی او آفس کے کمیٹی روم میں میٹنگ کی۔ انہوں نے کہا کہ فرنٹ ڈیسک کے قیام سے تھانہ کلچرمیں تبدیلی آئے گی ، ٓن لائن سسٹم سے درخواست کے تمام مراحل کی شفافیت کو یقینی بنانا  ہے  ، میٹنگ میں فوکل پرسن فرنٹ ڈیسک ڈی ایس پی لیگل کنور محمد قاسم، ڈی ایس پی لیگل محمد شاہد اقبال، ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر فرنٹ ڈیسک محمد عظمان، محمد ایاز خان کے علاوہ ڈی پی او آفس کی جملہ برانچز کے انچارجزموجود تھے۔
تازہ ترین