• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرائم کی شرح میں اضافہ تشویش ناک ہے،سکندراعظم

فیصل آباد (نامہ نگارخصوصی ) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سنیئر نائب صدر رانا محمد سکندراعظم خاں نے کہا ہے کہ فیصل آباد سمیت صوبے بھر میں جرائم کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ انتہائی تشویش ناک ہے۔آئے روز چوری ڈکیتی اور قتل وغارت کے واقعات میڈیا کی زینت بن رہے ہیں۔مجرم اور جرائم پیشہ عناصر کھلے عام دندناتے پھر رہے ہیں جبکہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عملاًخاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔
تازہ ترین