• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مدینہ ٹاؤن کے شہریوں کے مسا ئل حل کر دئیے ، میاں منان

فیصل آباد(نامہ نگارخصوصی)تحریک انصاف کی سیاست کا محور جھوٹ ہے۔یہ غلط کہتے ہیں کہ یوتھ ہمارے ساتھ ہے۔آج یونین کونسل 60-55 کی یوتھ نے ثابت کر دیا کہ یوتھ آج بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہے اور وہ میاں محمد نواز شریف کو ہی لیڈر مانتی ہے۔ان خیالات کا اظہار میاں عبدالمنان ایم این اے‘ چوہدری فقیر حسین ڈوگر ایم پی اے‘ وائس چیئرمین واسا میاں عرفان منان نے یونین کونسل 60-55 میں پاکستان مسلم لیگ (ن ) یوتھ ونگ کے نئے عہدیداران کو نوٹیفکیشن دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ آج کا مدینہ ٹاؤن کل کے مدینہ ٹاؤن سے ہزار درجے بہتر ہے۔ ہم یہاں تبدیلی لائے ہیں ۔ ہر طرف نئے کارپٹ سڑکیں‘ سڑیٹ لائٹس‘ سکولوں اور کالجوں کی اپ گریڈیشن‘ میٹھا پانی ‘ سوئی گیس کا پریشر اپ گریڈ و دیگر عوام کے بنیادی مسائل حل ہو چکے ہیں۔
تازہ ترین