• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول گونوازگو کے بجائے اپنی پارٹی پر توجہ دیں ،نواز ملک

فیصل آباد(نامہ نگارخصوصی)مسلم لیگ( ن) کے رکن پنجاب اسمبلی محمدنوازملک نے کہاہے کہ بلاول بھٹوزرداری گونوازگو کے بجائے اپنی مردہ پارٹی کوزندہ کرنے پرتوجہ دیں جسے پہلے ہی عوام گوکرچکے ہیں۔حکومت کی لوگوں کوتعلیم ،صحت اورروزگارفراہم کرنے کے لئے پوری توجہ ہے۔ زرداری راج اورحکومت کی کارکرردگی میں زمین آسمان کافرق ہے۔مسلم لیگ (ن) پاکستان کی خالق جماعت ہے جس کالوٹ مار سے دامن صاف ہے جبکہ پیپلزپارٹی کاماٹوہی لوٹ مار ہے۔بلاول بھٹوکواپنی عمر کے مطابق وزیراعظم پاکستان سے متعلق بات کرنی چاہئے اوراخلاق کلادامن ہاتھ سے نہیں چھوڑناچاہئے۔ 2018کے عام انتخابات میں بھی مسلم لیگ( ن) ہی منتخب ہوگی اوربلاول پارٹی کو2023تک انتظارکرناپڑے گا۔
تازہ ترین