• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحصیل لیول پر خواتین میں بطخوں کے یونٹس تقسیم

فیصل آباد(نامہ نگارخصوصی ) ضلعی محکمہ لائیوسٹاک کے زیر اہتمام پہلے مرحلے میں تحصیل سطح پر پانچ پانچ یونین کونسلز میں تین مادہ اور ایک نر پر مشتمل بطخوں کے 50 یونٹس واٹر پاوئڈز کے قریب رہائش پذیر غریب خواتین میں بلا معاوضہ تقسیم کئے جارہے ہیں ۔اس سلسلے میں ڈی او لائیوسٹاک ڈاکٹر صالحہ گل نے تحصیل لیول پر بطخوں کے یونٹس تقسیم کئے۔انہوں نے بتایا کہ خواتین میں نر اور مادہ بطخوں کی مفت تقسیم کا مقصد بطخوں کی افزائش میں اضافہ کرنا ہے۔
تازہ ترین