• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد تحقیق کے حوالے سے نمبرون قرار

فیصل آباد(نامہ نگارخصوصی) بین الاقوامی ادارہ درجہ بندی ٹائمز ہائر ایجوکیشن برکس اینڈ ایمرجنگ اکانومیز کے مطابق پاکستان کی دیگر جامعات میں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد تحقیق کے حوالے سے نمبرون قرار پائی ہے۔ اس امر کا اظہار زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے ڈینز کمیٹی کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس رینکنگ کے مطابق زرعی یونیورسٹی دنیا بھر میں 203ویں نمبر پر آنے کا اعزاز حاصل کیا ہے جبکہ پاکستان کی جامعات میں زرعی یونیورسٹی کا مجموعی طور پر چوتھا نمبر ہے۔ تحقیق کے میدان میں جامعہ زرعیہ 12.12پوائنٹ لے کر سرفہرست رہی جبکہ بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی 10.1 اور کراچی یونیورسٹی 8.3 پوائنٹس کے ساتھ دوسرےاور تیسر ے نمبر پر رہیں ۔ ملکی سطح پر معیاری تعلیم اور زراعت میں نئے رجحانات کو یقینی بنائے بغیر ترقی کے اہداف حاصل نہیں کئے جا سکتے۔ انہوں نے فیکلٹی کو ہدایت کی کہ وہ کوالٹی تعلیم کو یقینی بنانے کے لئے بھرپور کردار ادا کریں ۔
تازہ ترین