• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوسرے مرحلے میں ناقص اشیاء بیچنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جا ئیگا ، شہباز سرور

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) ناقص اور غیر معیاری اشیاء خوردونوش بنانے اور بیچنے والوں کو پہلے مرحلے میں وارننگ نوٹس جاری کئے جا رہے ہیں۔ دی گئی مدت ختم ہونے پر دوسرے مرحلے میں شہر میں بھر پور کریک ڈاؤن کیا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی شہباز سرور نے مختلف فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کے دوران کیا۔انہوں نےسرگودھا روڈ ،منظور آباد ، منصورآباد ، مامو کانجن میں ہوٹلز ، ملک شاپس ، ڈرنک کارنر، کریانہ سٹور ، نان شاپس اور مختلف مینو فیکچرنگ یونٹس کو چیک کیا۔
تازہ ترین