• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہفتہ ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے’’ہیلتھ میلہ‘‘

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)ماں اور بچے کی صحت کے ہفتہ کے دوران زیادہ سے زیادہ آگاہی سیشن منعقد کئے جائیں ۔ حاملہ خواتین کو تشنج سے بچاؤکی ویکسین اور چھوٹے بچوں کو پیٹ کے کیڑوں کے خاتمہ کی ادویات فراہم کی جائیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او سلمان غنی نے جنرل ہسپتال سمن آباد میں محکمہ صحت کے زیر اہتمام ماں اور بچے کی صحت کے ہفتہ کی افتتاحی تقریب’’ہیلتھ میلہ‘‘کے شر کا سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ/ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر اسفند یار نے بتایا کہ 5 سے 10 دسمبر تک جاری رہنے والے اس ہفتہ کے دوران6 ماہ سے 5 سال تک کے عمر کے تین لاکھ بچوں کو پیٹ کے کیڑوں کی گولیاں دی جائیں گی ۔ حاملہ خواتین کو تشنج سے بچاؤکے ٹیکے لگائیں گے جبکہ چھوٹے بچوں کو نمونیا سے بچانے کے لیے لیڈی ہیلتھ ورکرز اور لیڈی ہیلتھ ورکرز اپنے اپنے علاقوں میں خواتین کے ساتھ آگاہی سیشن منعقد کریں گی ۔
تازہ ترین