• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ٹی ٹریننگ کرنیوالے تعلیمی بورڈ ملازمین میں سرٹیفکیٹ تقسیم

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) تعلیمی بورڈ کا سسٹم کمپیوٹرائزڈ ہونے سے طلباء وطالبات کے ہفتوں میں ہونے والے کام منٹوں میں ہو رہے ہیں بلکہ انہیں اپنے کام کے سلسلہ میں بورڈ آفس آنے کی زحمت سے بھی نجات مل گئی ۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین ایجوکیشن بورڈ مہر غلام محمد جھگڑ نے آئی ٹی ٹریننگ مکمل کرنے والے ایجوکیشن بورڈ کے پہلے بیج کو سرٹیفکیٹ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایم این اے حاجی محمد اکرم انصار ی مہمان خصوصی تھے ۔ مہر غلام محمد جھگڑ نے کہا کہ بورڈ ملازمین کے ریکارڈ کو محفوظ اور رزلٹ کے حوالہ سے بھی جدیدترین سافٹ ویئر زتیار کئے گئے ہیں۔ رزلٹ میں غلطی کا امکان نہ ہونے کے برابر رہ گیا۔
تازہ ترین