• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطر ی شاہی خاندان کے وفد کی فیصل آبادآمد،بھکر روانہ

فیصل آباد(نامہ نگارخصوصی)قطر کے شاہی خاندان کا20 سے زائد مہمانوں کا وفد گزشتہ روز فیصل آباد پہنچ گیا جہاں سے وہ بھکر روانہ ہو گئے۔ فیصل آباد ائیر پورٹ پہنچنے پر قطری شہزادے سمیت دیگر ممبران کا صوبائی وزیر ڈاکٹرفرخ جاوید نے استقبال کیا جبکہ اس موقع پرکمشنر مومن آغا ،ریجنل پولیس آفیسر بلال صدیق کمیانہ و دیگر افسران بھی موجود تھے۔قطری مہمان ائیرپورٹ لینڈ ہونے کے بعد فوری بعد بھکر کے لئے گاڑیوں پر روانہ ہو گئے۔
تازہ ترین