• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھاریاں،2 ماہ قبل پھندالگی 19سالہ نوجوان کی نعش کامعمہ حل

گجرات (نمائندہ جنگ) کھاریاں میں 2 ماہ قبل پھندا لگی ملنے والی19 سالہ نوجوان کی نعش کا معمہ حل ہوگیا، دھوریہ میں 2 ماہ قبل19سالہ نوجوان جاوید اقبال کی پھندا لگی نعش ملی، جسے خود کشی کا نام دیا گیا، پولیس کے مطابق جاوید اقبال کو ملزمان امانت اور عباس نے گلے میں پھندا لگا کر قتل کیا تھا، مقتول ملزمان کی فیملی میں پسند کی شادی کا خواہشمند تھا اور اس کی شادی بھی طے ہو چکی تھی مگر ملزمان اس شادی کیخلاف تھے، جس پر ملزمان نے جاوید اقبال کو قتل کر کے خودکشی کا ڈرامہ رچا دیا تھا، پولیس نے مقتول جاوید اقبال کے والد ظفر اقبال کی رپورٹ پر ملزمان کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔
تازہ ترین