• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اخبار فروش یونین لاہور کے انتخابات چودھری نذیر پینل بلامقابلہ کامیاب

لاہور (پ ر) اخبار فروش یونین کے الیکشن 2017-18ء کیلئے الیکشن بورڈ کا اجلاس زیر صدارت سرپرست الیکشن بورڈ محمد رفیق مغل منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین الیکشن بورڈ ذوالفقار لون، وائس چیئرمین آفتاب تنولی، جنرل سیکرٹری چودھری عاشق بھٹی، چودھری نثار احمد، سید عارف حسین شاہ، آصف علی، افتخار احمد، اظہر رفیق، شکیل احمد، محمد ذیشان ملک، منصور احمد، محمد یامین، ماجد شاہ صابر علی رضوی ممبران نے شرکت کی۔ چیئرمین الیکشن بورڈ ذوالفقار لون، چودھری عاشق علی جنرل سیکرٹری بورڈ الیکشن کی تفصیلات بتائیں۔ چودھری نذیر احمد کی قیادت میں پینل نے کاغذات جمع کروائے۔ مقابلے میں کسی دوسرے پینل نے کاغذات جمع نہیں کرائے۔ الیکشن کمیشن نے کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد چودھری نذیر پینل کے کاغذات درست قرار دیتے ہوئے چودھری نذیر پینل کو بلامقابلہ کامیاب قرار دے دیا۔ اس طرح کامیاب پینل کے عہدیدار وں  میں صدر چودھری نذیر احمد، جنرل سیکرٹری محمد الیاس، سینئر نائب صدر محمد یاسین بابر، جوائنٹ سیکرٹری محمد سجاد، نائب صدر ملک امتیاز احمد، فنانس سیکرٹری ملک تنویر، آفس سیکرٹری ذیشان رضوی، نشرواشاعت شیخ محمد یاسین  شامل ہیں۔
تازہ ترین