• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹیٹ بنک کا قرضوں کی تفصیلات مہیاکرنےسے انکار آئین کے منافی ہے،میاں مقصود

 لاہور(سٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ سٹیٹ بنک کی جانب سے پارلیمنٹ کو قرضوں کی تفصیلات مہیاکرنے سے انکار ناقابل فہم اور ملکی آئین وقانون کے منافی ہے۔اگر خفیہ ادارے پارلیمنٹ کو ان کیمرہ بریفنگ دے سکتے ہیں تو قرضے معاف کروانے والوں کے ناموں کو چھپانا کونسا قومی مفاد میں ہے۔تمام ادارے پارلیمان کو معلومات فراہم کرنے کے پابند ہیں۔قومی دولت کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والوں کے نام چھپانے والے بھی جرم میں برابر کے شریک ہیں۔ان کے خلاف بھی سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جانی چاہئے۔ 
تازہ ترین