• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خصوصی بچوں کی دیکھ بھال ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے،مجتبیٰ شجاع

لاہور(نیوزرپورٹر+خصوصی نمائندہ) صوبائی وزیر اطلاعات و ایکسائز میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ خصوصی بچوں کی دیکھ بھال ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے اس حوالے سے حکومت پنجاب نے خصوصی بچوں کی بھلائی کے لیے منظم پلیٹ فارم مہیا کر دیا ہے ہماری کوشش ہے کہ پنجاب کو چائیلڈ فرینڈلی صوبہ بنایا جا ئے جہاں پر ہر بچے کی تعلیم تک یکساں رسائی ہو۔ان خیالات کا اظہار مجتبیٰ شجاع الرحمن نے لاہور چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے لبرٹی چوک میں منعقدہ خصوصی بچوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں خصوصی بچوںاور فلاحی تنظیموں کے نمائندوں کے علاوہ ممبر قومی اسمبلی پرویز ملک ، شائستہ پرویز ملک، وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور ایم پی اے محمد شہباز بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی اولین کوشش ہے کہ خصوصی بچوں کی بحالی اور اُنہیں معاشرے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے موافق ماحول مہیا کیا جائے ۔مزید برآںصوبائی وزیر اطلاعات و ایکسائز میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان کا شمار برصغیر کے اہم ترین ممالک میں ہوتا ہے۔ اس ملک میں مذہبی رواداری، ثقافتی تغیر اور پُرامن بقائے باہمی کی صدیوں پرانی روایات گزشتہ روزبھی زندہ ہیں اس ملک کے باشندوں نے دنیا بھر میں اپنی پہچان کرائی ہے تاہم اس حوالے سے یہ بات بھی اشد ضروری ہے کہ پاکستان کے مثبت امیج کو دنیا کے سامنے لایا جائے ۔ اس ضمن میں حکومت پنجاب نے جامع حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ جس کے تحت پنجاب کے کلچر اور روایات کو بھر پور انداز میں پرموٹ کیا جائے گا۔اِن خیالات کا اظہار گزشتہ روز اُنہوں نے الحمراء آرٹس کونسل میں منعقد تقریب میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں مختلف ممالک کے سفارتکاروں نے شرکت کی اورکیٹ واک کے ذریعے پاکستانی ثقافت کے مختلف پہلو اجاگر کیے ۔
تازہ ترین