• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسمبلی نے تبدیلی مذہب کابل واپس نہ لیاتو حکومت کےخلاف راست اقدام کیاجائیگا،ساجدمیر

لاہور (خبرنگارخصوصی )امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان سینیٹر پروفیسر ساجد میرنے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت میں بھٹو جتنی بھی اسلام سے محبت نہیں ہے۔اگر ان میں اسلام سے محبت ہوتی تو سندھ اسمبلی سے تبدیلی مذہب کا بل منظور نہ ہوتا۔مرکزی دفتر میں اہل حدیث یوتھ فورس کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی سے منظور ہونے والا تبدیلی مذہب بل اسلام دشمن قوتوں کو خوش کرنے کی کوشش ہے، بل نہ صرف شریعت بلکہ آئین پاکستان کے بھی خلاف ہے، پاکستان کے 20کروڑ عوام اسلام دشمن اس بل کو قبول نہیں کریں گے۔ گورنر سندھ بل پر دستخط کرنے سے انکار کردیں۔پروفیسر ساجد میر کا کہنا تھا کہ اگر صوبائی حکومت نے اس بل کو فوری واپس نہ لیا تو حکومت کے خلاف راست اقدام کیا جائے گا ۔
تازہ ترین