• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمبلیاں قرآن سنت کیخلاف قانون سازی کر رہی ہیں،لیاقت بلوچ

لاہور(سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے لاہور میں ورکرز کونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وفاقی اور صوبائی اسمبلیاں مسلسل آئین اور قرآن و سنت سے متصادم قانون سازی کر رہی ہیں ۔ سندھ اسمبلی نے صریحاً اسلام ، آئین اور قرآن وسنت کی ہدایات و رہنمائی سے بغاوت کی ہے ۔ ملک بھر کی تمام دینی جماعتیں کراچی ، لاہور ، پشاور اور کوئٹہ میں مشترکہ اجلاس منعقد کر رہی ہیں ۔ جلد ہی ملکی سطح کی قومی کانفرنس بھی منعقد ہوگی ۔ تمام دینی قوتیں پاکستان کے اسلامی کردار اور اسلامی تہذیب و قوانین کی ہر قیمت پر حفاظت کریں گی ۔ قبول اسلام کے معاملہ میں سندھ حکومت نے وہ قانون سازی کی ہے جس کا اہل مغرب کو بھی خیال نہیں آیا ۔ سیکولر جماعتیں غیر آئینی اور غیر جمہوری رویہ سے عوام میں شدید ردعمل پیدا کر رہی ہیں ۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ سپریم کورٹ نے مردم شماری کرانے میں حکومتی ناکامی کا بالکل درست نوٹس لیاہے ۔ یہ آئینی اور قومی تقاضا ہے کہ مردم شماری ہو تاکہ آبادی کی بنیاد پر حق نمائندگی ، حلقہ بندی اور قومی وسائل کی منصفانہ تقسیم ہو۔ اگر حکومت مردم شماری نہیں کراتی تو اسے حکومت کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں رہے گا ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ جماعت اسلامی اسٹیٹس کو کے خلاف ہے ۔ مراعات یافتہ طبقہ اور اقتدار پر قابض مافیا ایک کلب کی صورت میں عوام کی گردنوں پر مسلط ہے ۔ عوام بیدار ہوں اور اپنی ووٹ کی طاقت سے اسٹیٹس کو کی مخافظ قوتوں کو شکست دے دیں ۔
تازہ ترین