• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک سے ملک میں معاشی انقلاب آئیگا،مولاناقاسم

مردان ( نامہ نگار ) سی پیک سے ملک میں معاشی انقلاب آئیگا اور پاکستان دن دگنی اور رات چوگنی ترقی کریگا پاکستان کی تعمیر وترقی میں قائد جمعیت مولانافضل الرحمان کی جدوجہد کو تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا ان خیالات کا اظہار جے یو آئی ضلع مردان کے امیر اور سابق ایم این اے مولانا محمد قاسم نے جمعیت کی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس سے جنرل سیکریٹری مولانا امانت شاہ حقانی مفتی محمد سلیم حلیمی سابق ایم پی اے مولانہ تاج الامین جبل مولانا قیصر الدین اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں ہونے والے مفتی محمود کانفرنس کی شاندار کامیابی سے ثابت ہوگیا ہے کہ جے یو آئی مردان میں سب سے بڑی جماعت ہے اور آئیندہ دور جمعیت کا ہے گزشتہ انتخابات میں دھونس دھاندلی سے جمعیت کے مینڈیٹ کو چرایا گیا لیکن اب جے یو آئی کے کارکن ایسا نہیں ہونے دینگے انہوں نے کہا کہ سی پیک کے حوالے سے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان نے انتہائی مثبت کردار ادا کرکے ثابت کردیا ہے کہ علماء اس ملک سے حقیقی محبت رکھتے ہیں اور دہشت گردی افراتفری اور بدامنی سے علماء کا کوئی تعلق نہیں ہے اجلاس میں ربیع الاول کے دوران سیرت کانفرنسوں کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔
تازہ ترین