• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماں بچے کی صحت کاہفتہ5سے10دسمبرتک منایاجائیگا:ای ڈی اوہیلتھ

ملتان (سٹاف رپورٹر) ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹرظفر عباس نے کہا ہے ضلع ملتان میں ماں اور بچے کی صحت کا ہفتہ 5 سے 10 دسمبر تک منایا جائے گا ،حکومت پنجاب اور لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام یونیسیف کے تعاون سے اس ہفتہ 1946 لیڈی ہیلتھ ورکرز اور محکمہ صحت کا 15 سو سے زائد عملہ گھرگھر جا کر ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے آگہی دےگا ،یہ بات انہوں نے گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتائی ،اس موقع پر ڈسٹرکٹ افسران صحت ڈاکٹر وسیم رمزی ،ڈاکٹر قاضی عبداللہ،محمد احسن ،فیلڈ پروگرام آفیسر عرفان فیض بھی موجود تھے ،ای ڈی او ہیلتھ نے بتایا کہ اس وقت پاکستان میں ایک ہزار میں سے 74 بچے ہرسال موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں تاہم مشترکہ کوششوں سے اس میں کمی کی جاسکتی ہے ،اسی طرح پنجاب میں ہرسال ایک لاکھ حاملہ خواتین میں سے 189 خواتین زچگی میں پیچیدگیوں کی وجہ سے فوت ہوجاتی ہیں جن کی شرح اموات میں بھی کمی کی جاسکتی ہے ،ماں اور بچے کی صحت کے ہفتہ میں نمونیہ سے بچاؤ ،علامات ،دوران نمونیہ علاج واحتیاط بارے بھی بتایا جائے گا۔
تازہ ترین