• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ پنجاب کادورہ،میٹرو بس پراجیکٹ انتظامیہ الرٹ رہی

ملتان(سٹاف رپورٹر) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے گزشتہ سے پیوستہ روز دورہ ملتان کے موقع پر میٹرو بس پراجیکٹ انتظامیہ مکمل طور پر الرٹ رہی اور اچانک منصو بے کا معائنہ کر نے کی صورت میں تمام انتظامات کئے گئے تھے۔ میٹرو بس اسٹیشن چونگی نمبر9کو خصوصی طور پر سجایا گیا تھا ،ٹکٹ بوتھ میں ٹکٹ وینڈنگ مشین نصب کر دی گئی تھی۔ اس اسٹیشن کے برقی زینے اور لفٹ کو فعال کر دیا گیا تھا ۔ میٹرو بس اسٹیشن چونگی نمبر9پر میٹرو بس بھی تیار کھڑی تھی اور اس میں سینسر بھی نصب کر دیئے گئے تھے جس کہ وجہ سے بس اسٹیشنز کے خود کار ڈور کنٹرول ہوتے ہیں ۔اسٹیشن کے ساتھ سیٹنگ ایریا بھی خوب سجایا گیا تھا اور فوارے فنکشنل کر دیئے گئے تھے۔ وزیر اعلی محمد شہباز شریف شیڈول کے مطا بق گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے ان کے بھانجے کی وفات پر تعزیت کے بعد واپس لاہور چلے گئے اور انہوں نے میٹرو بس منصو بے کے معائنے کی خواہش کا اظہار نہیں کیا۔دریں اثناء مدنی چوک پر برج تعمیر کر نے کیلئے روڈ کٹ کو بند کر دیا گیا ہے ۔مدنی چوک اور اللہ وسایا چوک پر بس کاریڈور کی گرل تعمیر ہونے کے بعد ڈرائیورز کی طرف سے بس چلانے کی پریکٹس کا دائرہ چوک کمہاراں والا تک بڑھا دیا جائے گا۔
تازہ ترین