• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینگی مہم کے 300ڈیلی ویجز ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی نہ کئے جانے کی شکایت کا نوٹس

ملتان (سٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ نے اینٹی ڈینگی مہم کے 300ڈیلی ویجز ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی نہ کئے جانے کی شکایت کا نوٹس لے لیا ہے ای ڈی او فنانس اینڈ پلاننگ اینڈ ای ڈی او ہیلتھ کو فوری طور پر تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں بتایا گیا ہے کہ ضلع انتظامیہ کو شکایت موصول ہوئی تھی کہ ضلع بھر میں ڈینگی کے تدارک کیلئے رکھے جانیوالے 300ڈیلی ویجز کو تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی ہے جس سے یہ ملازمین شدید مالی مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں ۔
تازہ ترین