• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں معذور افراد کی تعدا2کروڑ سے تجاوز کرگئی

ملتان (سٹاف رپورٹر) نیو سہارا سپیشل سپورٹس اینڈ ویلفئیر آرگنائزیشن ملتان کے زیر اہتمام سٹی ڈسٹرکٹ حکومت ، آواز ڈسٹرکٹ فورم اور سائوتھ پنجاب ڈس ابلیٹی نیٹ ورک کے اشتراک سے گزشتہ روز چوک نواں شہر تا ملتان پریس کلب تک ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔ ریلی کی قیادت چوہدری محمد شریف ( سی ٹی او) ، نادر خان ،ڈی او سوشل ویلفئیر مسز نسرین جعفری ، شہزاد مرتضی، سعدیہ کرمانی اور ڈاکٹر فاروق لنگاہ نے کی ۔ مقررنین نے اس موقع پر الگ الگ اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جسمانی معذوری کا شکار افراد کی تعداد دو کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے لیکن تا حال معذور افراد کو معاشرے کا فعال شہری بنانے کے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ۔ ریلی میں سول سوسائٹی کے نمائندگان گلشن وڑائچ، جواد امین قریشی ، سائرہ علی ،عبدالمطلب فرخ ، صائمہ علی ، سمعیہ کنول ، منصور احمد ، عبداقیوم ، محمد رفیق ، شہباز احمد گورمانی ، عباس بھٹی ، عمران مجید ، محمد اعظم ، محمد وقاص سمیت عام شہری ، طلبہ و طالبات شریک ہوئیں ۔
تازہ ترین