• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گندم کی کاشت کے اہداف کا حصول،نہروں کو پانی کی سپلائی دسمبر کے پہلے ہفتے تک جاری رکھنے کا فیصلہ

ملتان(سٹاف رپورٹر) وزارت آبپاشی پنجاب نےنہریں دسمبر کے پہلے ہفتے تک چالو رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔معلوم ہوا ہے کہ گندم کی فصل کاشت کروانے کے لئے سالانہ اور ششمائی نہروں میں دسمبر کے پہلے ہفتے تک گنجائش کے مطابق پانی کی سپلائی جاری رکھنے کی ہدایت کردی ہے ،حالانکہ نومبر میں ششمائی نہروں کوبندکردیا جاتا ہے لیکن اس دفعہ گندم کی کاشت کے اہداف حاصل کرنے کے لئے تمام نہروں کوپانی کی فراہمی جاری رکھنے کی تاکید کی گئی ہے ،اس وجہ سے تمام نہروں میں پانی کی فراہمی کویقینی بنایا جایا جارہاہے ۔
تازہ ترین