• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونے اور ڈالر کی سمگلنگ روکنے کیلئے مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں:کلکٹر کسٹم ملتان

ملتان (سٹاف رپورٹر)کلکٹرکسٹم ملتان سرفراز احمد وڑائچ نے کہا ہے کہ سونااور ڈالر کی سمگلنگ روکنے کے لیے حکومت پاکستان کے واضح احکامات کے تحت ٹھوس اقدامات اٹھانے کے ساتھ ہی مانیٹرنگ کی خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دیدی گئی ہیں۔گزشتہ روز میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ کسٹم کے ساتھ ساتھ ایئرپورٹ سکیورٹی فورس ،ایف آئی اے اور اینٹی نارکوٹکس فورس بھی اس سلسلے میں بھرپورمعاونت اور اپنا کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملتان کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے مسافروں سامان کی سکریننگ کے لیے کسٹم کے اسسٹنٹ کلکٹر اورڈپٹی کلکٹر کی سطح کے افسران کوپابند کیاگیا ہے۔
تازہ ترین