• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خصوصی افراد کے بغیر معاشرے کی ترقی کا خواب ادھورا ہے:مقررین

 ملتان (سٹاف رپورٹر)خصوصی افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں ان کی شرکت کے بغیر معاشرے کی ترقی کا خواب ادھورا ہے انہیں فعال اور سودمند شہری بنانے کے لئے تربیت کے ساتھ ساتھ حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار خصوصی افراد کی بحالی کے لئے ادارہ کے زیراہتمام خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر تقریبات اور فری میڈیکل کیمپ کی افتتاحی تقریب کے شرکاء نے اظہار خیال کے دوران کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ایس ایس پی ریجنل انویسٹی گیشن چوہدری محمد سلیم،  امیراللہ شیخ، ڈائریکٹر حج ملتان ریحان کھوکھر، ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر کلیم شاہ، ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ میاں غفور، طارق عمر چوہدری،  نواب لیاقت خان، ذیشان نذیر،  شامل تھے ۔ڈاکٹر فراز بلال اور ڈاکٹر معاوذ فاروق نذیر نےبھی خطاب کیا۔
تازہ ترین