• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگست میں بھرتی ہونیوالے ایجوکیٹرزاور اےای اوز تاحال تنخواہ سےمحروم

ملتان (سٹاف رپورٹر) ضلع ملتان میں اگست میں بھرتی ہونے والے ایجوکیٹرز اور اسسٹنٹ ایجوکیشن افسران(اے ای اوز )کو 4 ماہ کی تنخواہ نہیں مل سکی ہے ۔ ایجوکیٹرز محکمہ تعلیم اور اے جی آفس کے درمیان شٹل کاک بن کررہ گئے۔بتایا گیا ہے کہ اگست 2016ء میں بھرتی ہونے والےنئے ایجوکیٹرز و اے ای اوز نے ٹریننگ کے بعد سکولوں میں حاضری دے دی اور بڑھانا شروع کر دیا مگر محکمہ تعلیم نے انہیں پہلے اپنی اسناد و ڈگریاں بورڈز و یونیورسٹی سے تصدیق کروانے کا کہا۔ متعدد ایجوکیٹرز نے سکولوں کے ذریعے اسناد و ڈگریوں کی تصدیق کروا لی اور چند نے محکمہ تعلیم کے کلرکوں کےکے ذریعے تصدیق کروائی۔ براہ راست تصدیق کرانے پر کلرک مافیا ناراض ہو گیا۔ متاثرہ ایجوکیٹرز کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم اور اے جی آفس کے اہلکار دانستہ ٹال مٹول کررہے ہیں جس کی وجہ سے وہ گزشتہ 4 ماہ سے اپنے تنخواہوں سے محروم چلے آرہے ہیں۔دریں اثناء انھوں نے ڈی سی او ملتان اور ای ڈی او ایجوکیشن سے صورت احوال کی درستگی کا مطالبہ کیا ہے ۔
تازہ ترین