• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زکریا یونیورسٹی کےٹیچرز کوساہیوال یونیورسٹی میں کام جاری رکھنے کی ہدایت

ملتان(سٹاف رپورٹر) ساہیوال یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر نے زکریا یونیورسٹی کے ٹیچرز کو سمسٹر کے اختتا م تک کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ زکریا یونیورسٹی  کا ساہیوال کیمپس  اب ساہیوال یونیورسٹی بن چکا ہے جس کاچارج  ایجوکیشن یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے پا س ہے  اس کیمپس میں پڑھانے والےمتعدد اساتذہ  نے  اپنی مدر یونیورسٹی( زکریا یونیورسٹی ) میں واپس جانے  کی درخواستیں دی تھیں جس پروائس چانسلر نے اساتذہ کو کہا ہے کہ اس وقت اکیڈمک سیشن عروج پر ہے جاری سمسٹر کےاختتام   اور نئی فیکلٹی کی آمد تک وہ اپنی تدریسی ذمہ داریاں انجام دیتے رہیں ۔
تازہ ترین