• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہین مارکیٹ پھر سیوریج کے گندے پانی میں ڈوب گئی

ملتان (سٹاف رپورٹر) شاہین مارکیٹ ایک مرتبہ پھر سیوریج کے گندے پانی میں ڈوب گئی ۔ شہریوں کو آنے جانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ شاہین مارکیٹ اور ملحقہ علاقوں کی سیوریج لائن ایک بار پھر خراب ہو گئی ہے ، سیوریج کا گندہ پانی مارکیٹ اور سڑک پر ٹھاٹھیں ما رہا ہے ۔ مارکیٹ میں سیوریج کا گندہ پانی جمع ہونے کی وجہ سے کاروبار تباہ ہو گیا ہے ، تاجروں کے لیئے اپنی دکانیں کھولنا مشکل ہو گیا ہے ۔ مارکیٹ اور ملحقہ علاقوں میں گندے پانی کے باعث بدبو اور تعفن پھیلا ہوا ہے ۔ سڑک اور گلیوں میں پانی جمع ہونے کے باعث لوگوں کا گزرنا مشکل ہوچکا ہے ۔علاوہ ازیں گرلز ہائی سکول کے مین گیٹ کے سامنے بھی سیوریج کا پانی جمع ہو چکا ہے ، گذشتہ روز سکول کی بچیوں کو سکول میں داخل ہونے کے لیئے مشکلات کاسامنا کرنا پڑا ، طالبات دیوار کا سہارا لے کر سکول میں داخل ہوتی رہیں ۔ شہریوں ، تاجروں نے واسا حکام سے سیوریج کے پانی کی جلد نکاسی کا مطالبہ کیا ہے ۔
تازہ ترین